ایمانی صفات

تصوف کیا ہے؟

 

تصوف کیا ہے؟

​پہلے ذکر ہوا کہ دین اور اچھے اخلاق کو حاصل کرنے کا سب سے سہل اور بہترین طریقہ یہ ہے کہ تصوف کو اختیار کر لیا جائے۔ تصوف وہ علم اور طریقہ ہے جس کے ذریعے انسان کا اللہ تعالیٰ سے صحیح اور مضبوط تعلق بن جاتا ہے اور جس کی وجہ سے انسان سے رذائل (برے اخلاق) دور ہو جاتے ہیں اور وہ ایمانی صفات اور اخلاقِ حسنہ سے آراستہ ہو جاتا ہے، اس لیے اس علم کو علم الاخلاق بھی کہا جاتا ہے۔ اس کا قرآنی نام ”تزکیۂ نفس“ ہے اور اس کو حدیث میں ”احسان“ کے لفظ سے تعبیر کیا گیا ہے۔

تبصرے